دبئی میں ریستوران کے خلاف ایک لاکھ درہم ہرجانے کا دعوی مسترد
دبئی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں دبئی کی سول کورٹ نے مقامی ریستوران کے خلاف ایک لاکھ درہم ہرجانے کا دعوی خارج کردیا۔ امارات الیوم کے مطابق عدالت نے عدم ثبوت کے باعث دعوی خارج کردیا جبکہ متعلقہ ادارے کی رپورٹ میں بھی ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔