کچے میں ظلم ہورہا ، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی (آئی این پی ) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ باغ جناح میں جلسے کی درخواست پر فیصلہ ڈپٹی کمشنر نے کرنا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بشری بی بی کے ٹیسٹ ہونے چاہئیں تاکہ ساری باتیں کلیئر ہو جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔