• news

سندھ کا اُستاد بارات چھوڑ کر  امتحان لینے سکول پہنچ گیا

ٹنڈو الہ یار (نیٹ نیوز) سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار کی تحصیل میں پرائمری سکول کی جانب سے بارات چھوڑ کر طلبہ کے امتحان لینے کے لیے سکول پہنچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں پرائمری اُستاد کو عروسی لباس میں طلبہ سے امتحانات لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تحصیل چمبڑ کے گوٹھ میں موجود سرکاری پرائمری سکول کے استاد کی شادی تھی اور وہ بارات لے کر دوسرے شہر جا رہے تھے لیکن بارات سمیت دوسرے شہر جانے سے قبل سکول آگئے۔ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرکے پرائمری ٹیچر بننے والے شیراز رسول خاصخیلی کے مطابق ان کی شادی امتحانات سے قبل ہی طے تھی لیکن ان کی شادی کے دن بچوں کے امتحانات ہونے تھے، اس لیے وہ بارات کو چھوڑ کر سکول آئے۔

ای پیپر-دی نیشن