• news

اشرافیہ کی مراعات ختم کر کے ہی ملک حوشحال ہو سکتا ہے: اختر ڈار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ  جب تک اشرافیہ کی لوٹ مار مفت بجلی پٹرول،گیس کو ختم نہیں کیا جاتا اور 90ہزار سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ختم نہیں کیا جاتا پاکستان  قرضوں میں ڈوبتا جائے گا۔ 90ہزار سبز پلیٹ والی گاڑیاں،  550ارب روپے کی مفت بجلی،, 220  ارب روپے کا مفت پٹرول،  مفت علاج، حج اور پروٹوکول پر اٹھنے والے دیگر اخراجات کو ختم کر کے ہی پاکستان کو خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے۔ اختر ڈار نے کہا کہ بجلی چوری پکڑنے سے بجلی کے نرخ کم نہیں ہو سکتے۔ عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے مفت بجلی کو ختم کرنا ہو گا اور مہنگے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اخراجات میں اضافے، صوابدیدی ترقیاتی فنڈ میں لوٹ مار اور قرضوں میں اضافہ کرنا ہمارے حکمرانوں کا خاصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن