ٹرمپ کیخلاف سماعت کے دوران امریکی شہری کی عدالت کے باہر خود سوزی
نیویارک (آئی ا ین پی) امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک شخص نے عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی جہاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مالی بدعنوانی کے کیس کی سماعت جاری تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے اوپر پیٹرول چھڑکا اور خود کو آگ لگادی۔ عدالت کے باہر خود سوزی کرنے والا شخص دم توڑ گیا اور اس کی شناخت 37 برس کے میکسویل آزاریلو کے نام سے کی گئی جس کا تعلق فلوریڈا سے ہے، تاہم خود سوزی کی کوشش کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ میکسویل ایک پلے کارڈ تھامے ہوئے تھا جس پر لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر جو بائیڈن ہی کے ساتھ ہیں اور وہ دونوں مل کر فاشزم پھیلانا چاہتے ہیں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہش منی ٹرائل کو اپنے خلاف بڑی جادوگرنی کا شکار قرار دے دیا۔