• news

ایران کا قیمتی ترین میزائل دفاعی نظام تباہ کردیا، اسرائیلی دعویٰ

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے دو روز قبل ایران کی اصفہان ایئربیس کو نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ حملے میں ایران کا قیمتی ترین میزائل دفاعی نظام تباہ کردیا گیا۔ اسرائیل نے حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا، یہ میزائل ایرانی ریڈار پر نہیں آیا۔غیر ملکی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ کیا، حالانکہ یروشلم اس بارے میں خاموش ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع اور متعدد سیٹلائٹ تصاویر پوسٹوں نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ، اصفہان میں ایران کا ایس-300 فضائی دفاع، جو اس کی اہم نطنز جوہری سائٹ کی حفاظت کرتا ہے، ایرانی فضائی حدود کے باہر سے داغے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی نشاندہی کیے بغیر تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل نے 19 اپریل کو ایرانی علاقے اصفہان پر حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا ہے۔ یہ میزائل اسرائیل کا تیار کردہ ہے اور اس کی رفتار آواز سے زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن