ایران نے چابہار بندرگاہ پر افغان تاجروں کیلئے خصوصی فری زون کھول دیا
کابل ( نوائے وقت رپورٹ) ایران کا افغانستان کے لیے خصوصی فری زون کا اعلان۔ ایران نے چابہار بندرگاہ میں افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی فری زون کھول دیا،جس سے افغانستان وسیع پیمانے پر تجارتی فائدہ اٹھائے گا۔واضح رہے افغان حکومت نے پاکستان کے بجائے ایران کا رخ کیا ہے۔