• news

سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان  انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی 

اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے )سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔روئیداد خان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔روئیداد خان کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔روئیداد خان نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں۔اس کے علاوہ روئیداد خان سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر بھی رہے۔

ای پیپر-دی نیشن