• news

غزہ، ہسپتال میں اجتماعی قبر سے 200 نعشیں برآمد، بمباری، 6 بچوں سمیت  34 شہید

 غزہ( نوائے وقت رپورٹ) خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں اجتماعی قبر سے 200 کے قریب لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جہاں 6 ماہ تک اسرائیلی فوج نے قبضہ کر رکھا تھا جبکہ علاقے میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق   کارکن مزید کھدائی کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے ہسپتال کا قبضہ 7 اپریل کو چھوڑ دیا تھا، اجتماعی قبر میں میں بزرگ، خواتین، بچے اور نوجوان  نعشیں بھی شامل ہیں۔فلسطین کی ایمرجنسی سروس نے رات گئے بیان میں کہا تھا کہ میڈیکل کمپلیکس میں مزید بڑی تعداد میں لاشیں دفن ہیں۔  نور شمس پناہ گزین  کیمپ پر فضائی اور زمینی حملوں کے دوران مزید 6 بچوں سمیت 14 فلسطینیوں کو شہید ہوگئے۔  اس کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فضائی حملوں کے دوران 10 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ40 گھنٹوں کے دوران نور شمس سے حماس کے 10 فائٹرز کو ہلاک اور8 کو گرفتار کیا ہے۔ ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں نے تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوان افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی۔ واضح رہے کہ اسی طرح کا مظاہرہ تل ابیب میں گزشتہ ہفتے اور اس سے قبل بھی کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن