امریکہ پابندی لگانے سے پہلے خود کو دہشتگرد ملکوں سے تعاون پر روکے:مولانا سلمان منیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)13دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جے یو آئی، جے یو پی، ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جماعت اسلامی،مسلم لیگ علماؤمشائخ، مجلس احراراسلام، چاروں مسالک علماء کونسل، خاکسار تحریک، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، ملت جعفریہ کے رہنماؤں مولانا پیر سلمان منیر،مولانا محمد حنیف حقانی ودیگرنے کہاکہ امریکہ پاکستان پر بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون پر 4 کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے سے پہلے خود کو دہشتگرد ملکوں سے تعاون کرنے پرروکے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کا بیان جس میں انکاکہنا تھا کہ ان کمپنیوں میں سے 3 کا تعلق چین اور ایک کا بیلاروس سے ہے۔پابندیوں کے بعد ان کمپنیوں کے امریکہ میں اثاثے منجمد کر دئیے گئے۔ دوسری جانب پاکستان نے کہا ہے کہ ہتھیار کنٹرول کے دعویدار متعدد ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی کی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔