• news

من پسند نتائج کیلئے پنجاب حکومت اداروں کو استعمال کر رہی ہے:سینیٹرراجہ ناصر عباس 

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات 2024کے دھاندلی ان وڈیوز سے واضح ہیں۔ من پسند نتائج کے حصول کیلئے پنجاب حکومت اپنے ماتحت اداروں کو جس طرح استعمال کر رہی ہے۔ وہ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ مکارانہ چالوں سے وجود میں آنیوالی حکومت کے پاؤں کبھی مضبوط نہیں ہوتے۔ حق رائے دہی کے استعمال کی اگر اجازت نہیں دینی تھی پھر ضمنی انتخابات کی مد میں قوم کے اربوں روپے ضائع کرنے کی کیا ضرورت تھی۔جابر حکمران ماضی کے آمروں کے عبرتناک انجام سے سبق سیکھیں جنہیں دنیا آج ڈکٹیٹر اور مطلق العنان جیسے بدترین القاب سے پکارتی ہے۔ باب العلم حضرت علی علیہ السلام کا کیا خوبصورت قول ہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 والوں نے اِس بار پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے پولنگ ایجنٹس سے پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی دستخط کرالئے تاکہ اِن کے بے ایمانی نہ پکڑی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن