• news

علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کا تقاضا،غیروں کی محتاجی سے آزاد ہو کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائیں:شیخ انوارالحق 

لاہور(نیوز رپورٹر)سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے تصورات اور افکار پر عمل کیا جائے۔ علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کا تقاضا ہے کہ ہم کشکول توڑ کر غیروں کی محتاجی سے آزاد ہو کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علامہ اقبال کے فلسفہ اور بصیرت کی روشنی میں پاکستان کی تعمیر نو کے عہد کا اعادہ کیا جائے کیونکہ زندہ قومیں ہی اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن