پی ڈی ایم ٹو کی حکومت کے پاس کسی قسم کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں :نصر اللہ گورائیہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت کے پاس کسی قسم کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے۔ عوام کو ریلیف کے نام پر لالی پاپ دیا جا رہا ہے۔ کچن کینبٹ کے فیصلے اشرافیہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ 25کروڑ عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔