پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو سپورٹ کیا ، آئندہ بھی کرتے رہیں گے:عثمان ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث آنیوالے دنوں میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔ آئی ایم ایف سے نئی ڈیل کے معاملات طے ہوتے ہی مہنگائی میں بتدریج کمی کے آثار نمایاں ہونے شروع ہو جائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو بھر پور سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،مگر عوامی ایشوز پر بھی ہم اسمبلیوں کے اندر اور باہر آواز بلند کرتے رہیں گے۔عثمان ملک نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وہ گندم کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا صحیح معاوضہ دلانے کیلئے ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے۔