بے لگام مہنگائی نے سفید پوش طبقے غریبوں کا کچومر نکال دیا:ملک رشید،کامران مجید ، لیاقت سلہری
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک رشید،کامران مجید اور لیاقت سلہری نے کہا ہے کہ بے لگام مہنگائی نے سفید پوش طبقے اور غریبوں کا کچومر نکال دیا ہے۔ ایک تو مہنگائی ہے دوسرے خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے گراں فروش بھی دونوں ہاتھوں سے عوا م کو لوٹ رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹیں بھی مذاق بن گئی ہیں۔ حکومت نرخوں پر اشیا ء خوردو نوش اور اشیاء ضروریہ مانگنے والوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔حکومت بجلی،گیس، پٹرول اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرے۔