• news

خوشحالی کیلئے ارباب اقتدار اسلامائزیشن کے عمل کو تیز کریں:علامہ ہشام الٰہی  

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور معاشی طور پر عمل کو مستحکم ،خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ اسلام کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور ارباب اقتدار اسلامائزیشن کے عمل کو تیز کریں۔ قرضوں کے حصول کیلئے پراناطریقہ ہی ملک میں اگر رواں رکھا گیا تو ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہو سکے گا۔ آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر پاکستان معاشی طور پہ مضبوط ہو سکتا۔ گذشتہ روز جمعیت کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے یہاں لبرلزم کی کوئی گنجائش نہیں نہ ہی دین اسلام، شعائر اللہ،اور علماء دین کا مذاق اڑانے کی کسی اجازت دی جا سکتی۔ ملک میں موم بتی مافیاز کی کوئی گنجائش نہیں۔ان کا کہناتھاکہ حکومت کے اچھے کام عوام کی فلاح و خوشحالی کیلئے ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن