• news

اقبالؒ نے شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو زندگی کا سبق دیا:ادریس شاہ زنجانی

 لاہور (کلچرل رپورٹر)سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہاہے کہ مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ برصغیر کی عظیم شخصیت تھے۔ان کی مسلمانان ہند کی آزادی اور الگ تشخص کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے زندگی کی حقیقت اور حیات کا مقصد سمجھایا۔ اعلامہ اقبالؒ کو عاشق رسول غازی علم الدین شہید ؒ کے جسد خاکی کو لہد میں اتارنے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ آپؒ نے اس موقع پر فرمایا تھا کہ اسیں گلاں کردے رہ گئے تے’’ترخاناں دا منڈاں بازی لے گیا‘‘۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے ملکی سلامتی، فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور علامہ محمد اقبالؒ کے دراجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ علامہ محمد اقبال ؒ  کو اس امر کا پختہ یقین تھا کہ مسلمانوں کی بقا صرف اور صرف اپنے الگ تشخص کے تحفظ میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن