• news

 (ن) لیگ نے مسائل کے حل کی راہ ہموار کردی ہے:ذیشان پرویز

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدرمیاں ذیشان پرویز ، سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری،نائب صدرشیخ عظیم جاوید ،جنرل سیکرٹری ملک پرویزاقبال کا کہنا ہے(ن) لیگ نے حکومت تشکیل دیتے ہی ملکی مسائل کے حل کی راہ ہموار کی اور عوام کوریلیف فراہمی کی نئی مثال رقم کی ہے ۔وفاقی میں وزیراعظم شہباز شریف ملکی معاشی استحکام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔آئندہ بھی عوامی خدمت کے اس مثالی اعزازکو قائم رکھاجائے گااورغریب ومتوسط طبقے کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما کر کے انہیں خوشحال بنایا جائے گا۔ احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی و بنیادی حق ہے مگر یہ انتشار سے پاک ہونا چاہیے۔اس موقع پر چیئرمین شیخ یعقوب بگا شیخ، صدر گلی ککے زئیاں رانا عمران، صدر اکبر بازار سیٹھ محمد عباس، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد چھرا، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید، صدر گلی حکیماں خالد مغل،صدر مدینہ مارکیٹ فیضان شفیق خان نے بھی گفتگو کی۔

ای پیپر-دی نیشن