آصف علی زرداری حقیقی معنوں میں مدبر سیاستدان ہیں:خالق عزیز
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک نے حلقہ پی پی 141 کے ٹکٹ ہولڈر چودھری منیر قمر واہگہ ،کاشف گیلانی ، فہد خالد ورک ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاآصف علی زرداری حقیقی معنوں میں مدبر سیاستدان ہیں۔ تحریک انصاف نے سیاست میں غیرپارلیمانی زبان متعارف کرائی ہے، یہ انکا خاصہ ہے اور اس سے انکی ذہنی گراوٹ کا پتا چلتا ہے۔پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے موقع پر پی ٹی آئی کی ہلڑ بازی اور غیر پارلیمانی حرکات و الفاظ کے استعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے پاکستان تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اجلاس کے دوارن سفارتکاروں کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے جو رویہ اختیار کیا اس سے دنیا کو اچھا پیغام نہیں گیاان کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اس طرح کے بیہودہ احتجاج کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔