ریلیف کے دعویداروں نے روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے:ارسلان خالد
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنمائوں چودھری ارسلان خالد ورک ،چودھری سلطان سرور گولڈن ،ملک محمداسلم وٹو ، اے ڈی چودھری ، میاںمحمدمنیر ، میاں توصیف سلیم، میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ،محمدیاسین مرزا ایڈووکیٹ، سردار ریاض ڈوگر ، سیٹھ محمدناصر، عامر شریف کمبوہ ،مرزا محمد سعید نے کہا ہے کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویدار وں نے عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔ دہائیوں سے حکومت کرنے والے ملک کے مشکل حالات کا رونا رو رہے ہیں ۔ عالمی منڈی میںپٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیںدیکھ لیں اور موجودہ حکومت کی کارستانیاں دیکھ لیںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا ۔ معاشی اشاریے خطرے کی نشاندہی کر رہے ہیں، ہم آئی ایم ایف سے نئے قرض کے لئے کشکول پھیلائے ہوئے ہیں لیکن حکومتی ترجمان پھر بھی سب ’’اچھا‘‘کا راگ الاپ کر قوم کوبیوقوف بنار ہے ۔آج عوام بجلی ،گیس کے بل نہیں دے سکتے ۔