شیخوپورہ:ضمنی الیکشن کے دوران ریسکیو الرٹ رہی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میںکسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے 17ایمبولینس،12 موٹرسائیکلز،3 فائر وہیکلز جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہیں 7 ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی گئی تھیںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد نے قائم کئے گئے تمام ریسکیو پوسٹوں کے دورے کئے اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کی ہدایات جاری کیں۔