• news

دھاندلی کا پلان پہلے ہی تیار تھا‘ نتائج نہیں مانتے: احمد چٹھہ

وزیر آباد (نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کے ایم این اے چوہدری محمد احمد چٹھہ نے میڈیا کو بتایا کہ ضمنی الیکشن حلقہ36 میں پی ٹی آئی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد فیاض چٹھہ کو ہرانے کے لئے تین دن پہلے سے ہی پری پلان کے تحت بیلٹ پیپرز تیار کئے گئے۔  گزشتہ روز ہر پولنگ سٹیشن پہ 600 کاپی بیلٹ بکس میں ڈالی گئی، اس کے علاوہ بیشتر پولنگ سٹیشنوں پہ ساڑھے تین بجے ہی پولنگ بند کرکے خوب دھاندلی کے ریکارڈ توڑے گئے ہم اس دھاندلی زدہ الیکشن کے رزلٹ کو نہیں مانے گے جس میں عوام کے حق پہ ڈاکہ ڈالا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن