• news

 مشرق وسطیٰ سے ترسیلات زر میں 2022ء کے مقابلے میں 14 فیصد کمی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشرق وسطیٰ سے آنے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال میں 2022ء کے مقابلے میں 14 فیصد کمی ہوگئی۔ مالی سال 2024ء کے 9 ماہ میں ترسیلات زر 11 اعشاریہ 25 ارب ڈالرز رہیں جو 2022ء میں اسی عرصے کے دوران 12 اعشاریہ 79 ارب ڈالرز تھیں۔ سعودی عرب سے ترسیلات زر 5 فیصد کمی سے 5 ارب ڈالرز جبکہ متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 14 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی سے 3 اعشاریہ 66  ارب ڈالرز تک آگئیں۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک سے ترسیلات زر 15 فیصد کمی سے 2 اعشاریہ 26 ارب ڈالرز رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن