کوٹ عبدالمالک ‘ پولنگ سٹیشنوں پر گہما گہمی‘ پولنگ ایجنٹ معمر افراد سے ٹھپے لگواتی رہی
فیروزوالہ (نامہ نگار سے) پی پی 139 کوٹ عبدالمالک کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشنوں پر بڑی گہما گہمی رہی معمر افراد کو ایک سیاسی جماعت کے کارکن پولنگ سٹیشنوں پر لائے۔ پولنگ بوتھ پر کھڑے ہو کر پولنگ ایجنٹ معمر افراد سے ٹھپے لگواتی رہی ۔ پریزائڈنگ لیڈی آفیسر پاس ہونے کے باوجود تماشا دیکھتی رہی۔ پولنگ ایجنٹ اور کارکن معمر افراد کو خود اٹھا کر پولنگ بوتھ پر لاتے رہے۔سٹیشنوں کے باہر لگائے گئے سیاسی جماعتوں کے کیمپوں کے کھانے کھائے گئے۔