اسماعیل ہانیہ کی بہن پر دہشتگردی کیلئے اکسانے کی فرد جرم عائد
تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل نے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی بہن صباح عبدالسلام ہانیہ پر دہشت گردی کیلئے اکسانے کی فرد جرم عائد کر دی۔ اسرائیلی وزارت انصاف کے مطابق صباح عبدالسلام ہانیہ یکم اپریل سے حراست میں ہیں۔ صباح پر حماس کے سات اکتوبر کے حملے کو سراہنے کا الزام ہے۔ 57 سالہ صباح عبدالسلام ہانیہ کو اسرائیل میں یکم اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا، وہ جنوبی اسرائیل کے قصبے تل شبیوا کی رہائشی ہیں۔