• news

ڈیفنس          5 لاکھ‘ ستوکتلہ  ‘ 4 لاکھ کا ڈاکہ  ‘       4 کاریں‘ 7     موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں جہانزیب کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے5لاکھ روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں عبدالسلام اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ 14ہزار روپے‘ زیورات اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں نور سے 2 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں منظور سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں رؤف سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، باٹا پور میں آکاش سے 25ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں موسیٰ سے 12 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن میں عدیل کے گھر سے4 لاکھ روپے‘ زیورات اور دیگر گھریلو سامان چوری کر لیا۔ ساندہ، شادمان اور لیاقت آباد سے 3 گاڑیاں جبکہ لاری اڈہ، مزنگ، مانگا منڈی، شاہدرہ ٹاؤن، سرور روڈ، لٹن روڈ اور لوئر مال سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن