• news

وزیر آباد: ماں کی 3 بچوں کو زخمی کر کے خودکشی کی کوشش‘ ننھی بچی چل بسی

وزیر آباد (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر ماں کی اپنے تین بچوں کو تیز دھار آلہ سے زخمی کر کے خودکشی کی کوشش، چار ماہ کی بچی جاں بحق، دو زخمی بچوں اور ماں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جناح کالونی کی رہائشی 36 سالہ کلثوم کا  شوہر علی رضا حال مقیم مسقط سے ٹیلی فون پر جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر ماں نے اپنی دو بیٹیوں حرم فاطمہ اور آیت فاطمہ اور بیٹے ابراہیم کو تیز دھار آلہ سے زخمی کر دیا۔ 4 ماہ کی حرم فاطمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ دیگر زخمی ماں بچوں کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن