• news

شکارپور، مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو موقع پر ہلاک، 2 فرار 

شکارپور (این این آئی)شکار پور میں ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق 4ڈاکو ڈکھن لنک کے قریب واردات کررہے تھے، گشتی پولیس کو دیکھ کر ڈاکوئوں نے فائرنگ کی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ہلاک ڈاکوئوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، ڈاکوئوں کے زیرِ استعمال اسلحہ اور کار برآمد ہوئی ہے۔ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ڈاکوئوں کوگرفتار کرنے کے لیے تلاش کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن