• news

فلووائرس مستقبل قریب میں عالمی وبا   کا باعث بن سکتا ہے: ماہرین 

برلن (نیٹ نیوز) انفلوائنزا (فلو) کا باعث بننے والا وائرس مستقبل قریب میں عالمی وبا کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ انتباہ ایک طبی تحقیق کے دوران ماہرین کی جانب سے کیا گیا۔ESCMID گلوبل کانگریس کے موقع پر پیش کی جانے والی تحقیق میں 57 فیصد طبی ماہرین نے انفلوائنزا کو عالمی وبا کا باعث بننے والا سنگین ترین خطرہ قرار دیا جبکہ 17 فیصد نے اسے دوسرے نمبر پر رکھا۔ 57 ممالک سے تعلق رکھنے والی وبائی امراض کے ماہرین کے 187 جوابات پر اس فہرست کو مرتب کیا گیا۔ جرمنی کے مختلف طبی اداروں کی اس تحقیق میں انفلوائنزا کے بعد دوسرے نمبر پر ڈیزیز ایکس (ایک نامعلوم مرض) کو رکھا گیا جسے 21 فیصد ماہرین نے دنیا کے لیے سرفہرست جبکہ 14 فیصد نے دوسرا بڑا خطرہ قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن