• news

پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو میں دو  اہم سنگ میل عبور

اسلام آباد(خبرنگار) پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو میں اہم سنگ میل عبور کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل)کی تنظیم نو میں دو اہم سنگ میل حاصل کر لیے گئے جب پی آئی اے سی ایل کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)میں دائر اسکیم کی منظوری دی۔ نجکاری کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، وفاقی کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی تقسیم اور تنظیم نو کی منظوری دی تھی جس کے بعد 28مارچ 2024کو ایس ای سی پی میں ایک سکیم آف ارینجمنٹ (SoA) دائر کی گئی۔ اس سکیم کا پی آئی اے سی ایل کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان سے منظور شدہ ہونا ضروری تھا۔ تنظیم نو کا بلیو پرنٹ PIACL کے شیئر ہولڈرز کو 20 اپریل 2024 کو منعقدہ ایکسٹرا آرڈینری میٹنگ کے دوران پیش کیا گیا جسے شیئر ہولڈرز نے 99.97فیصد ووٹوں سے کثرت سے منظور کیا۔ اسی طرح، 21 اپریل 2024 کو منعقدہ پی آئی اے سی ایل کے قرض دہندگان کی کریڈٹرز میٹنگ میں، ری اسٹرکچرنگ پلان اور ایس او اے کی کریڈٹرز نے توثیق کی۔ ری سٹرکچرنگ سے ایک نمایاں طور پر قرض کے بوجھ سے آزاد PIA فراہم ہو گی، جو بہتر طور سے ہوا بازی پر توجہ مرکوز کر پائے گی اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو مستقبل میں ترقی کی بنیاد فراہم کرے گی، جبکہ شیئر ہولڈرز کے لیے قدر کی تخلیق کو یقینی بنائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن