سانحہ 9 مئی، دو افسروں پر مشتمل ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے پیر کے روزپولیس کے دو افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی پولیس ٹیم میں ایس پی طارق ملک اور ڈی ایس پی عاطف خان شامل تھے پولیس ٹیم 9 مئی کے درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی گئی جو آدھا گھنٹہ تک جاری رہی بانی پی ٹی آئی پر سانحہ 9 مئی کی واقعات میں ملوث ہونے اور منصوبہ بندی کرنے کے الزامات ہیں ۔