• news

گنڈا پور ‘مراد سعید سمیت پی ٹی آئی وزرا کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقرار رہیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔ ذرائع نے بتایا وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا، اس کے علاوہ غلام سرورخان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ذرائع کے مطابق اعجاز شاہ، علی زیدی، خسروبختیار، اعظم سواتی، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شیریں مزاری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن