مقابلے کیلئے متحد ہونے کا وقت آ گیا اسرائیلی صدر یورپی ممالک کو ایران کیخلاف اکسانے لگے
تل ابیب (نیٹ نیوز) اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ ہوکر اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے جرمنی کے ’’ایکسل اسپرنگر‘‘ نیٹ ورک کو انٹرویو میں شکوہ کیا کہ یورپی ممالک کے رہنما ایران کی طرف سے لاحق خطرات کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ اسرائیلی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یوکرین جنگ میں روس کو ہزاروں ڈرونز فراہم کر رہا ہے۔ صدر اسحاق ہرزوگ نے یورپی ممالک پر زور دیا ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے بیدار ہو جائیں۔ اسرائیلی صدر نے امریکی سینیٹر چک شومر کے نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاسی رہنما اسرائیل کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ یہ اسرائیلی عوام اور سیاسی ادارے پر چھوڑ دیں۔