سفری پریشانی کے خاتمہ کیلئے روٹ نمبر43بحال کیا جائے:ناظم شوکت
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے اپیل کی ہے کہ روٹ نمبر43 پر مسافروں کا بہت رش ہے یہاں کے عوام مہنگے رکشوں ٹیکسیوں کے کرائے ادا نہیں کرسکتے لہٰذا اس روٹ کو فی الفور بحال کیا جائے۔