• news

ڈرائیونگ ٹیسٹ   سہولت کی بحالی پر سی ٹی او کے شکرگزار ہیں،کاشف انور 

لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنے پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرکا شکریہ ادا کیا اور اس ضمن میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاہور چیمبر ٹریفک پولیس لائزن خامس سعید بٹ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ کاشف انور نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس  قانونی طور پر ضروری ہے ‘ لاہور چیمبر معیشت کے وسیع تر مفاد میں ٹریفک پولیس سے تعاون کرتا رہے گا  ۔انہوں نے لاہور چیمبر سے مسلسل رابطے میں رہنے پرمحکمہ ٹریفک پولیس کی محبت کو سراہا۔علاوہ ازیں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یکم مئی سے لینگویج کورسز کا آغاز کررہا ہے جس کا مقصد زیادہ بہتر بین الاقوامی روابط قائم کرنے کیلئے کاروباری برادری کی سکل میں اضافہ کرنا ہے۔ چینی، انگریزی، جرمن، ترکش، فرنچ، عربی اور فارسی زبان کے لینگویج کورسز یکم مئی 2024سے شروع ہونگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن