سندھ‘ رحیم یارخان میں پی پی کی کامیابی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے:علی حیدرگیلانی
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ نے ثابت کر دیا کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر اظہار اعتماد کرتے ہیں۔ سندھ اور رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے،انکا کہنا تھا کہ ممتاز چانگ اور خورشید جونیجو کی کامیابی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ویڑن کا نتیجہ ہے،انشا اللہ 19مئی کو ملتان میں بھی پیپلز پارٹی فتح کے جھنڈے گاڑھے گی۔