سیدنا امیر حمزہ ؓرسول اللہ ؐکے شیر‘ غزوہ احد کے ہیرو تھے:پیر سید عرفان مشہدی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) حضرت سیدنا امیر حمزہ سیرت و کردار کے بلند مقام پر فائز تھے، آپ اللہ اور رسول کے شیر تھے اسلام کے جانثار اور مدینہ کے گورنر تھے۔ آپ غزوہ احد کے ہیرو تھے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام پیر سید عرفان مشہدی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت نے کاظمیاں شریف میں سیرت سیدنا امیر حمزہ کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا امیر حمزہ کے ہوتے ہوئے کسی میں جرأت نہ تھی کہ وہ سامنے آکر آپؐ پر حملہ آور ہو۔اس موقع پر مرکز اہل سنت کاظمیاں شریف میں پہلے تعلیمی سیشن کا آغاز کیا گیا۔ پیر سید عرفان مشہدی کہا انشاء اللہ یہ ادارہ دینی و عصری علوم کا مرکز بنے گا‘ یہاں عقیدہ اہل سنت کے حقیقی مبلغ پیدا ہونگے جو عظمت صحابہ و اہل بیت کا پرچم بلند کرینگے ۔مقررین میں امیر مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب پیر سید ارشد حسین گردیزی‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید احسان احمد گیلانی‘علامہ سید ضمیر الحسن مشہدی ودیگر شامل تھے۔