• news

 وی سیز ‘ ایم ایس ٹیم کا حصہ‘ ہسپتالوں میں کرپشن کی نشاندہی کریں:خواجہ سلمان رفیق

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر محکمہ صحت   خواجہ سلمان رفیق نے   چھٹی وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ ‘پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے   کہا  امراض قلب اور کینسر کے مریضوں کیلئے سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا    تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات ہماری ٹیم کا حصہ ہیں اور سرکاری ہسپتالوں کو آٹومیشن پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ذمہ داران ہسپتالوں میں کرپشن کی نشاندہی کریں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے میں کوتاہی پر کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرینگے۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہاکہ پنجاب کے کسی سرکاری ہسپتال میں ادویات کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔   علاوہ ازیں آئی ڈیپ ہیڈآفس میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق   نے لاہورمیں  نواز شریف کینسرکئیرہسپتال کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان اور سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شاہ میر نے   صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے   بتایا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق  نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور ریسرچ ادارہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن