• news

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن :ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ کا فوکل پرسن نامزد 

لاہور(خبر نگار)صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن اور کریک ڈاؤن کا معاملہ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور کو نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ کا فوکل پرسن نامزد کردیا۔انہوںنے کہا ہے کہ فوکل پرسن منشیات کیسز کے اندراج مقدمہ کے بعد فل فوراانویسٹی کیشن آفیسر کو لائن آف انکوائری دیں۔ مقدمات کی بہترین پراسیکیوشن کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں ممکن بنائی جائیں۔ تھانہ باٹا پور کے ملزم نوید کی ریکارڈ یافتہ ہونے کے باوجود کیسے ضمانت ہوئی، آئی جی پنجاب کو تفتیشی حضرات کو منشیات کیسز میں ملزمان کے سابقہ ریکارڈ کو فائل کا حصہ بنانے کی ہدایت جاری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن