والدین کی ڈانٹ :دلبرداشتہ نوجوان نے خود کوگولی مار کر زخمی کرلیا
کامونکی(نمائندہ خصوصی) گذشتہ رات محلہ رسولنگر کے 18 سالہ شازب گل کو اسے گھر والوں نے آوارہ گردی سے منع کیا تو اسی بناپر اسے نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر شدید زخمی کرلیا۔جسکو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایاگیا۔جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر اسے گوندلانوالہ میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا۔سٹی پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔