• news

پاکستان میں سولر کے فروغ کیلئے ٹیوٹا اور پی ایس اے میں معاہدہ طے

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیوٹا اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو کی تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ لاہورمیں منعقد ہوئی۔ چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈئر ( ر) محمد ساجد کھوکھر ستارۂ امتیاز ملٹری اور چیئرمین پی ایس اے عامر پرویز چودھری نے دستخط کئے۔    سی اواو ٹیوٹا قرالعین میمن نے کہا   سولر ایسوسی ایشن کیساتھ   دوسالہ معاہدے کی  رو سے ٹیوٹا اس انڈسٹری کیساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط کرے گا اور ایسوسی ایشن اس میں بھرپور تعاون کرے گی۔ٹیوٹا   سیلیبس کو اپ ڈیٹ کرکے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرے گا ساتھ ہی طلبہ کیلئے پیڈ انٹرشپس کا بندوبست ہو گا جبکہ ٹیوٹا کی لیبس کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا   سولر سے متعلق کورسز کو آٹھ اداروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا سولر کا فیوچر میں بڑا سکوپ ہے   سکل پروائڈر ادارے ٹیوٹا کا اس انڈسٹری کو سکل مین پاور مہیا کرنے میں اہم رول ہو گا ۔ چیئرمین پی ایس اے عامر پرویز چودھری نے کہا   ٹیوٹا کے اس اقدام کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ایسوسی ایشن اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔تقریب میں ٹیوٹا کے سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ ، ڈی جی عامر عزیز سمیت دیگر افسران اور پی ایس اے کی طرف سے وقاص موسی اور اشفاق علی خان موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن