• news

آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت  کا سامان جل کر تباہ 


لاہور(نامہ نگار) غازی آباد میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ 6 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیاہے۔  آتشزدگی سے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن