• news

پاک ،نیوزی لینڈ میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنیوالا کامرس منسٹری کا ملازم گرفتار 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنیوالا کامرس منسٹری کا ملازم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پاک نیوزی لینڈ میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنیوالے ملزم ذوالفقار احمد کو کڈنی سینٹر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کامرس منسٹری کے ملازم کیخلاف مقدمہ ڈی ایف سی عاطف قیوم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔وزارت کے ملازم کیخلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزم ایک ہزار روپے فی اعزازی ٹکٹ فروخت کر رہا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے کامرس منسٹری کے کوٹے سے اعزازی ٹکٹ حاصل کیے۔ اعزازی ٹکٹ فروخت کرکے بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ملزم اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے کا مجاز نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن