• news

 عوام نے ثابت کیا ان کو انتشار ، فساد کا ایجنڈا نہیں چاہیے ‘ عظمیٰ بخاری 

لاہور(خبر نگارخصوصی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی عوام نے ثابت کیا ہے ان کو انتشار ، فساد کا ایجنڈا نہیں چاہیے اورجو سیاسی جماعت کام کرے عوام اس کو ووٹ دیتے ہیں،کہا گیا ضمنی انتخابات حکومتیں جیت جاتی ہیں جب بانی پی ٹی آئی حکومت میں تھے تو ضمنی الیکشن ہار گئے تھے،21اپریل کے نتائج پر یہ کہنا کہ حکومتیں جیت جاتی ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوعظمیٰ بخاری نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت میں ضمنی الیکشن (ن)لیگ ہاری تھی،مریم نواز کی ڈیڑھ دو ماہ کی حکومت میں عوام نے کام کرتے دیکھا تو عوام کا ضمنی انتخابات میں واضح فیصلہ سنایا ۔ انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کو سپین میں بیٹھ کر دھاندلی نظر آرہی ہے لیکن اڈیالہ جیل میں اپنا باپ سڑتا ہوا نظر نہیں آرہا،ان کے والد صاحب پر بہت کیسز ہیں ان کا ان کو جواب دینا ہے،مونس الٰہی پیسے بھر بھر کے باہر لے کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت این آر او مانگ رہی ہے لیکن ان کو این آر او ملے گا نہیں،این آر او حاصل کرنے کا سب سے بہتر طریقہ عمران خان کو پتہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن