امتیاز محمود ایم پی اے کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے کیس میں مزید دلائل طلب
لاہور(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے کیس میں درخواست گزار سے مزید دلائل طلب کرلئے، وکیل بلال مصطفی نے موقف اپنایا درخواست گزار کانام بلیک لسٹ میں شامل کرکے تحریری وجوہات بھی نہیں بتائی جارہی ہیں۔