• news

 چیئرمین نادرا کی تقرری کیخلاف درخواست پر 13 مئی کو جواب طلب 

لاہور(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر نادرا سے 13 مئی کو تفصیلی جواب طلب کرلیا،عدالت نے استفسار کیا بتایا جائے چیئرمین نادرا کے نئے نوٹیفکیشن سے قبل کے عرصے کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نیا نوٹیفکیشن پیش کردیا، اورکہا درخواست قابل سماعت نہیں خارج کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن