ضمنی الیکشن عوامی امنگوں کی ترجمانی، مریم نواز تحسین کی حقدار: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے امیدواروں کی ضمنی الیکشن میں جیت عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی مقبولیت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دو ماہ میں عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کرکے جو کارنامہ سرانجام دیا ہے اس پر وہ خراج تحسین کی حقدار ہیں۔ پی پی 139 میں رانا افضال حسین کی جیت بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس پر پارٹی قیادت سمیت وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین مبارکباد کے مستحق ہیں۔