پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 3 ججوں نے حلف اٹھا لیا
پشاور (این این آئی)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 3 ججوں سے حلف لے لیا۔پیر کو حلف برداری کی تقریب پشاور ہائی کورٹ کے ججوں، ایڈووکیٹ جنرل اور وکلا نے شرکت کی۔جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال نے حلف اٹھایا۔پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ہونے والے ججوں کی تعداد 14 ہوگئی، جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال کے مستقل ہونے کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔واضح رہے کہ 20 اپریل کو جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا،گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا تھا۔اسی روز جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے ان سے حلف لیا تھا۔