• news

رانا ثناء، مولانا سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد

لاہور (خصوصی نامہ نگا ر) جمعیت علماء  اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن مولانا صاحب کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائے ، مسلم لیگ ن موقع پرست جماعت ہے جب مشکل میں ہوتی ہے تو گلے سے لگاتی ہیں اور جب مشکل سے نکل جائے تو گلے پڑ جاتی ہے۔  حافظ حسین احمد  نے کہا  کہ رانا ثناء  اللہ کہتے ہیں کہ ہم مولانا فضل الرحمن کو منانے کی کوشش کریں گے، ہمیں چھوڑیں پہلے اپنے بڑے میاں کو منائیں، نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا خواب مسلم لیگ ن نے ہی چکنا چور کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی رانا ثناء  اللہ سے پوچھے کہ آخر میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے میں کون رکاوٹ تھا، ایسے حالات کس نے پیدا کئے کہ بڑے میاں کے بجائے چھوٹے میاں کو وزیر اعظم بنایا گیا؟۔ درحقیقت مسلم لیگ ن اپنے محسنوں سے دغا کرنے میں کبھی دیر نہیں کرتی۔

ای پیپر-دی نیشن