ساہیوال: کمشنر کا سخت ایکشن، ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ کالج سنٹر کا امتحانی عملہ تبدیل
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا سخت ایکشن، ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ کالج ساہیوال سنٹر کا تمام امتحانی عملہ تبدیل، کنٹرولر امتحانات فوری نیا امتحانی عملہ تعینات کرے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے گورنمنٹ کالج ساہیوال سنٹر کے تمام امتحانی عملہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام عملے کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے چیکنگ کے دوران ناقص کارکردگی پر تبدیلی کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ بوٹی مافیا اور نقل مافیا کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔